ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت سے بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملےگي بلکہ اس سے بحران شدید ہوجائےگا جس کا خطے پرمنفی اثر پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ شام کي صورتحال کے مزيد جائزے کے لئے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کوفي عنان جلد دمشق جائيں گے. جکارتہ ميں ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے کہا کہ شام کے بحران کو مزید شدید کرنے کے بجائے مسلح شدت پسندوں کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب اور قطر شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔........ /169
21 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 303991
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت سے بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملےگي بلکہ اس سے بحران شدید ہوجائےگا جس کے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔